آج پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی شدید ضرورت ہے، چوہدری محمد سرور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک قرار دے دیا، آج پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی شدید ضرورت ہے جو حالات کو مزید بگڑنے سے بچائے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ موجودہ حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے درینہ مطالبات کا فوری اور جامع حل کرنا تلاش کرنے کی بجائے طاقت کے استعمال سے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں کشمیر میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ان کے رہنماؤں سے فوری مذاکرات کیے جائیں اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ میں پچھلے 50سال سے کشمیری کمیونٹی کےساتھ کام کر رہا ہوں انکی پاکستان کے ساتھ وفاداری ، محبت ،استقامت کسی بھی شک سے بالاتر ہے ،کشمیر کی موجودہ حالات پر گہری تشویش ہے حکومت وقت سے مطالبہ ہے ہوش کے ناخن لے اورکشمیر کی تمام قیادت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تمام مطالبات کا فوری حل نکالے۔
لاہور میں 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عمران خان کی طرح موجودہ حکمرانوں کو دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی، لیاقت بلوچ
اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کیخلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں، موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی تیاریوں کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا کُل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی نے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تحفتاً آزاد کشمیر کی حکومت پیپلز پارٹی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کیخلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں، موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی تیاریوں کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا کُل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی نے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ ملک بھر کی تمام مذہبی و سیاسی شخصیات کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دیدی گئی ہے۔ اہل تشیع کی نمائندگی تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے جبکہ دیگر عمائدین بھی شریک ہوں گے۔ اجتماع میں جماعت اسلامی کے سابق امراء سمیت طلبہ رہنماء، وکلا، سیاستدان، مذہبی پیشواء مختلف مذاہب کی نمائندہ شخصیات بھی شریک ہوں گی۔