وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملےکی مذمت، زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس فلوٹیلا میں *44 ممالک سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائد امدادی کارکن شامل تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کارکنان کا واحد “جرم” یہ تھا کہ وہ غزہ کے بے بس اور مظلوم عوام کے لیے انسانی امداد لے کر جا رہے تھے۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور فلسطینی عوام تک امداد کی ترسیل بلا تعطل یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ امداد ہر صورت مستحقین تک پہنچنی چاہیے، اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بند کیا جائے اور فلسطین میں پائیدار امن کا قیام وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
ادھر ترکیہ نے بھی فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے “دہشت گردی” قرار دیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کی متعدد کشتیوں پر دھاوا بول کر قبضہ کر لیا تھا اور جہازوں میں سوار کارکنوں کو حراست میں لے کر اسرائیلی بندرگاہ منتقل کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فلسطینی ریاست کسی حال میں قبول نہیں، حماس کو ہرحال میں غیرمسلح کیا جائے گا: نیتن یاہو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی انتہاپسند وزرا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس کے دوران دائیں بازو کے وزرا کو فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت برقرار رکھنے کا یقین دلا دیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی دباؤ کے باوجود فلسطینی ریاست کے خلاف مؤقف میں ذرہ برابر فرق نہیں آیا ، دہائیوں سے جاری مخالفت جاری رہے گی۔
حماس سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہے آسان ہو یا مشکل لیکن حماس کو ہر حال میں غیر مسلح کیا جائے گا ۔
دوسری جانب سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔