لاہور،مضرِ صحت دہی بڑے کھانے سے 2 افراد جاں بحق، ایک کی حالت نازک
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ہنجروال میں مضرِ صحت دہی بڑے کھانے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 56 سالہ محمد اشرف اور 30 سالہ محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ 24 سالہ علی شیر کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کی جائے گی
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حیدرآباد میں ڈینگی کے وار جاری، 70 سالہ خاتون کا انتقال
حیدرآباد:سول اسپتال میں ڈینگی بخار کے باعث لطیف آباد نمبر دو کی رہائشی ستر سالہ بزرگ خاتون نسیم بیگم انتقال کر گئیں۔
ان کے بیٹے فرحاد عرف منا نے بتایا کہ ان کی والدہ کو تین چار روز سے بخار تھا جس کے بعد وہ انہیں پہلے ہلال احمر اسپتال یونٹ نمبر چھ لے کر گئے لیکن بعد ازاں انہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔
ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی میت کو ہلال احمر اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
15 ستمبر سے لے کر اب تک ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 تک پہنچ چکی ہے۔