لاہور کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم لاشیں برآمد، ایک شخص قتل
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
لاہور:
لاہور کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق نواں کوٹ اسکیم موڑ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص، غالب مارکیٹ گلبرگ مین مارکیٹ کے قریب سے 52 سالہ نامعلوم شخص، ہیر بیدیاں روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص جبکہ کاہنہ ڈیفنس روڈ کے قریب سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ایدھی ترجمان نے بتایا کہ چاروں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جبکہ ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
ادھر ساندہ کے علاقے میں 65 سالہ محمد سلیم کو قتل کردیا گیا، مقتول گزشتہ 10 سال سے کباڑ خانے کا کام کرتا تھا، نامعلوم ملزم نے کباڑ خانے میں گھس کر اسکو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے، فرانزک ٹیمیں ابتدائی کارروائی میں مصروف ہیں، موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کیمروں کے ساتھ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی گلشن راوی ذکریا یوسف اور ایس ایچ او ساندہ شرجیل اعوان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاون میں ڈکیتوں نے مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع نواب کالونی، 20 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 18 سالہ افتخار پر گولیاں برسائیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں افتخار زخمی ہوا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں سپرہائی وے پرواقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت بھتیجا جاں بحق اورچچا زخمی ہوگیا۔
چچا کی فائرنگ مسلح ملزمان کی زخمی ہوئے جوکہ موقع پر سے فرارہوگئے۔