لاہور:کاہنہ کے علاقے سے انسانی ڈھانچہ برآمد، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
لاہور کے علاقے کاہنہ سے نامعلوم شخص کا ڈھانچہ ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
ایس ایچ او کاہنہ اور ان کی ٹیم نے انسانی ڈھانچے کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کر دی۔
پولیس نے راہگیر کی اطلاع پرانسانی ڈھانچہ چارے کی فصل سے برآمد کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتل کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کر دی۔
لاہور:انسانی ڈھانچے کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاون فرانزک اور پولیس ٹیمیں تفتیش میں مصروف عمل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی کم خرچ ایئر لائن نے لاہور کے لیے پروازیں شروع کر دیں
سعودی عرب کی کم خرچ ایئر لائن فلائی ایڈیل نے لاہور کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔نئی دو مرتبہ ہفتہ وار پروازوں کے آغاز کے ساتھ، فلائی ایڈیل کی سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مجموعی پروازیں ہفتے میں 18 مقررہ خدمات تک پہنچ گئی ہیں۔ ان پروازوں میں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ بھی شامل ہیں جو اس سال متعارف کرائی گئی تھیں۔