لاہور کی اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلی میں کھڑی لڑکی کو ہراساں اور تنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا، اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے اوباش جیل جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈسک برآمد

اسلام آباد:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈیسک برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی اور کئی دنوں کی انکوائری کے بعد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت انیس احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق بھکر سے ہے، ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈ ڈسک برآمد ہوئی ہے جس میں کروڑوں پاکستانیوں کا ڈیٹا موجود تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے یہ ڈیٹا بلیک مارکیٹ سے خریدا تھا اور اس ڈیٹا کے ذریعے 10 سے زائد ویب سائٹس چلا رہا تھا جہاں یہ ڈیٹا کو فروخت کر رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم انیس احمد شاہ کو گرفتار کرکے اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس وقت بھی انٹرنیٹ پر کئی ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو اس طرح کا ڈیٹا بیچ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو خبر نشر کی تھی کہ موبائل نمبر ویب سائٹ پر ڈال کر اور اس کے مالک کا شناختی کارڈ نمبر، ایڈریس، ٹریول ہسٹری وغیرہ بیچی جارہی ہے، جس پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کا ریکارڈ برآمد
  • انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والا ملزم گرفتار، ڈیٹا ہارڈ ڈسک برآمد
  • انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈسک برآمد
  • لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
  • 8 لاکھ روپے لے کر آسٹریلیا کا جعلی ورک ویزا دینے والا گرفتار
  • لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • لاہور: شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گروہ گرفتار، نقب زن گینگ بھی دھر لیا گیا
  • شہری کو قتل کرکے لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والا سفاک شخص گرفتار
  • اسلام آباد: باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار
  • حافظ آباد: خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار