لاہور:

گلبرگ پولیس نے گن پوائنٹ پر کال سینٹر مالک کو بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

کال سینٹر مالک نے چند روز قبل ملزم فہیم کو نوکری سے نکال دیا تھا، جس پر ملزم نے اپنے دیگر ساتھی کے ہمراہ گن پوائنٹ پر کال سینٹر مالک سے 50 ہتھیائے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو طارق نامی شخص کو بلیک میل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ شخص کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے، ملزمان سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا اور انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

کراچی؛ سرسید پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

کراچی:

سرسید تھانے کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان احمد ولد ظفراللہ اور جاوید ولد غلام فرید کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق  ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور گلستانِ جوہر کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم احمد کا سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جو اس سے قبل 3 مختلف مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے تاہم مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کے مساج سینٹر میں نوجوان لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف
  • تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف
  • کراچی؛ حافظ قرآن نوجوان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت
  • فلور ملز میں کام کرنے والے شہری کے اغواء اور قتل کا معمہ حل، اہم انکشاف
  • چشتیاں، ایک ماہ کی دلہن کے قتل کے الزام میں شوہر، جیٹھ اور سسر گرفتار
  • کراچی، گارڈن کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور: گھروں میں کام کے بہانے وارداتیں کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار
  • لاہور، گھروں میں کام کے بہانے دوران واردات شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار
  • لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنیں اسلام آباد سے بازیاب، تین ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ سرسید پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار