data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ملک میں 2023ء میں ہونے والے بڑے پاور بریک ڈاؤن پر فیصلہ سناتے ہوئے کے الیکٹرک کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ اتھارٹی نے کے الیکٹرک پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عاید کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنی آپریشنل ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی وضاحتیں اور جوابات پاور بریک ڈؤان کا کوئی قابل قبول جواز فراہم نہیں کرتے۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ بریک ڈاؤن کی ذمہ داری صرف نیشنل گرڈ پر ڈالنا درست نہیں، کے الیکٹرک اپنے سسٹم کی کمزوریوں اور خامیوں کی بھی برابر ذمہ دار ہے۔ اتھارٹی نے قرار دیا کہ کے الیکٹرک کی
جانب سے جمع کرائے گئے جوابات غیر اطمینان بخش اور ناقابل قبول ہیں جبکہ کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ 15 روز کے اندر عاید جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرائے۔ نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لو سسٹم انرشیا کا حوالہ تکنیکی لحاظ سے درست ضرور ہے مگر یہ ناکافی وضاحت ہے۔ رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے بلیک اسٹارٹ پلان کی مؤثر کارکردگی دکھانے میں ناکامی ظاہر کی، حالانکہ کمپنی نے بلیک اسٹارٹ کی مشقیں انجام دینے کا دعویٰ کیا تھا۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ بار بار ٹرپنگ کے واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ کے الیکٹرک کے حفاظتی اقدامات غیر مؤثر تھے اور پلانٹس کی تکنیکی خامیاں بدستور برقرار رہیں۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کا موقع فراہم کیا اور سماعت کا عمل کئی بار مؤخر ہوا۔ ابتدائی سماعت 14 نومبر 2024ء کو ہونا تھی لیکن کے الیکٹرک کی درخواست پر ملتوی کی گئی۔ بعد ازاں دوبارہ سماعت 20 مارچ 2025ء کو نیپرا ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی، جس کے بعد اتھارٹی نے یہ حتمی فیصلہ سنایا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا کے اس فیصلے کے بعد کے الیکٹرک کو اپنے سسٹم میں موجود تکنیکی خامیاں دور کرنے اور مستقبل میں بلیک اسٹارٹ پلان کو فعال اور مؤثر بنانے کیلیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک اتھارٹی نے

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف