لاہور پولیس نے حالیہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث مذہبی جماعت کے954 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں سے متعدد کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹریسنگ کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق، شہر بھر میں سرچ آپریشنز جاری ہیں اور مفرور افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین ہزار کے قریب افراد کو ٹارگٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جو مظاہروں کے دوران پولیس اور سرکاری املاک پر حملوں میں ملوث پائے گئے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رضوی برادران کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انتہاپسند جتھوں کےپوسٹرز اور تشہیر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جب کہ ٹی ایل پی کی مالی معاونت کرنے والوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پرپابندی عائد کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اب یہ معاملہ وزارتِ قانون کو بھجوایا جائے گا، جو اس پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی۔
سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کرے گا، جس کے نتیجے میں جماعت پر باضابطہ پابندی نافذ ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، کابینہ کی منظوری کے بعد 15 دن کے اندر پابندی سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا، اور حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔
ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور اور دیگر شہروں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں، اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، پولیس پر فائرنگ کرنے والا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے شیرشاہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ایک ڈکیت مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ڈکیت کی شناخت اور اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے حصول کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ 15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا تایا زاد بھائی گرفتار
  • کراچی، پولیس پر فائرنگ کرنے والا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور سے گرفتار 7 بھارتی ایجنٹس میں سے ایک پولیس اہلکار نکلا
  • پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم ،PTI پر پابندی سمیت متعدد قراردادیں منظور
  • کراچی، مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • پرتشدد اور انتشاری سیاست، پی ٹی آئی کی عادت ہے، مریم اورنگزیب
  • نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کیے بغیر تبدیلی ممکن نہیں، صہیب عمار صدیقی
  • لاہور؛ 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار
  • سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے را سے منسلک 12 دہشتگرد گرفتار
  • شارع فیصل ایف ٹی سی پر ریلی اور پولیس میں تصادم،مظاہرین نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے