امیر بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لاہور (خبر نگار) لاہور کی سیشن عدالت نے معروف کاروباری شخصیت امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ سوموار کے روز سماعت پر قتل کیس میں نامزد اندورن شہر کی سیاسی شخصیت عقیل احمد عرف گوگی بٹ عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر نے عدم پیروی پر گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا اختیار مل گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ چوہنگ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ امیر بالاج ٹیپو کو لاہور کے علاقے چوہنگ میں 18 فروری 2024ء کو ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کا الزام ان کے مخالف گروپ کے سربراہ طیفی بٹ اور ان کے کزن گوگی بٹ پر تھا۔ مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گوگی بٹ
پڑھیں:
کراچی، بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
ہلاک ملزم کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہوچکا ہے، ہلاک ملزم نور کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پاکستان بازار کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم نے 28 ستمبر کو واردات کے دوران باپ کو بچوں کے سامنے قتل کیا تھا، ہلاک ملزم کی شناخت نور عرف نونو کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا بتانا ہے کہ ملزم نور کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تھا، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ملزم کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہو چکا ہے، ہلاک ملزم نور کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے۔