9مئی واقعات، فلک جاوید کا14روزہ جسمانی ریمانڈ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-08-22
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں لاہور کے علاقے زمان پارک کے باہر جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے لاکر عدالت کے روبرو پیش کیا، پولیس کے مطابق ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ زمان پارک میں ہونے والے جلا ئوگھیرائوکے دوران سرگرم رہی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر انویسٹی گیشن رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ فلک جاوید اس سے قبل این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں تھی، تاہم لاہور پولیس نے انہیں نئے مقدمے میں گرفتاری ڈال کر عدالت میں پیش کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فلک جاوید
پڑھیں:
پولیس مقابلے میں طیفی بٹ کی ہلاکت، امیر بالاج قتل کیس میں ایک اور پیش رفت
سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہو.2 روز قبل سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو اس کے ساتھی پولیس سے چھڑا کر فرار ہوئے۔ پولیس کے مطابق طیفی بٹ کو ساتھیوں سے چھڑوانے کی کوشش کی گئی، اس دوران طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔