لاہور، ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی سخت، تجارتی مراکز کھلے رکھنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لاہور:
ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہری بلا جھجھک بازاروں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کا رخ کریں، تمام مقامات پر پولیس کی نفری تعینات ہے اور مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
ایس پی سٹی نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ خوف و خدشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ املاک، بازاروں اور تجارتی مراکز کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال یا شکایت کی صورت میں فوری طور پر 15 پر کال کریں، آپ کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھکر میں اغوا کیس کا ڈراپ سین: بیوی اور آشنا ہی شہری کے قاتل نکلے
پنجاب کے ضلع بھکر کی آفیشل کالونی میں میاں بیوی کے اغوا کا معمہ حل ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق بیوی اور اس کا آشنا محمد عمران خان نامی شہری کے قاتل نکلے۔
پولیس بھکر نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی، لاش حیدرآباد تھل کے ریگستان کے ٹیلے میں دفن کی گئی تھی۔
ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق نے کہا کہ پولیس نے ایک ہفتے کی انتھک محنت کے بعد اندھے قاتل کا سراغ لگایا، بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر ( محمد عمران) کو قتل کیا ہے۔
ڈی پی او شہزاد رفیق نے کہا کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔