فائل فوٹو۔

پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک کر دیے۔ 

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی کے باعث افغان طالبان فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔  

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تشکیل بھیجنے کا مقصد سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کرکے دہشتگردی پھیلانا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق دراندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے باعث ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے اور مزید خوارج کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کاروائی، 7 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے ابا خیل میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 اکتوبر کو اباخیل میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی گئی، جس کے دوران دہشتگرد گروہ کو نشانہ بناکر 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک کیے گئے خوارج علاقے میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق پاک فوج کی

پڑھیں:

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے  کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔ 

لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق  صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔ 

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا