کرم میں بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا افغانستان کو بھرپور جواب، 5 ٹینک پوزیشنز تباہ، کمانڈر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب پر اپنی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک کمانڈر کی ہلاکت اور ایک گھنٹے میں 5 ٹینک پوزیشنز تباہ ہوگئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے طالبان پوسٹوں کا شدید نقصان ہوا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔ سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان کا ٹینک اور ایک گھنٹے کے اندر 5 ٹینک پوزیشن (چوکیاں) بھی تباہ ہوا جبکہ افغان طالبان اور خوارج فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ طالبان اپنی متعدد لاشیں تباہ شدہ پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔ بعد ازاں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے کرم سیکٹر میں ایک اور کارروائی کی جہاں انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے دوران طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کے تباہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کارروائیاں جاری ہیں اور ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کر دی گئی، فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی اس اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوست افغانستان میں پانچویں ٹینک پوزیشن نارگسرپوسٹ پر کھڑے ٹینک اور اس کے کریو کو بھی تباہ کر دیا گیا، طالبان اور فتنہ الخوارج کے متعدد کارندے ٹینک میں ہلاک اور پوسٹیں خالی کر لی ہیں۔ ترکمان زئی ٹاپ پر پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے چھٹا ٹینک بمع عملہ تباہ کر دیا، اینڈ وی ڈی سے تباہ شدہ ٹینک سے آگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قابض طالبان جتھے کے کارندے اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مد مقابل خارجی ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کا ٹریننگ کیمپ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طالبان اور فتنہ الخوارج افغان طالبان اور کہ پاک فوج کی فرار ہوگئے فائرنگ کی چھوڑ کر
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔