data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پرتھ: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے، آل راؤنڈر کیمرون گرین انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گرین کی انجری معمولی نوعیت کی ہے تاہم انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، اور وہ مختصر ری ہیب کے بعد ایشیز سیریز کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ میں واپسی کریں گے۔ ان کی جگہ **مارنس لبوشین** کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل رنز بنائے ہیں۔

مارنس لبوشین کو پچھلی سیریز میں خراب فارم کے باعث اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا، تاہم اب وہ بھارت کے خلاف ایک نئی شروعات کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی کپتان پیٹ کمنز، آل راؤنڈر گلین میکسویل اور وکٹ کیپر جوش انگلس** کی انجری کے باعث مشکلات کا شکار ہے، جبکہ اسپنر **ایڈم زیمپا** خاندانی مصروفیات اور **ایلکس کیری** شیفلڈ شیلڈ کھیلنے کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو بالترتیب **پرتھ، ایڈیلیڈ اور سڈنی** میں کھیلے جائیں گے، جہاں دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارت کے کے باعث

پڑھیں:

شدید موسمیاتی چیلنجز، بلوچستان کے بیشتر اضلاع خشک سالی کا شکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-08-25
کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈ یسک) صوبہ بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار ہے، معمول سے کم بارشوں نے صوبے کے بیشتر اضلاع کو خشک سالی کی لپیٹ میں لے رکھا ہے، آبی انتظام کے سنگین مسائل صورتحال کو مزید گھمبیر بنا رہے ہیں۔ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے ڈیولپمنٹ ایشیا پلیٹ فارم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں قابل کاشت زمین سکڑ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق بلوچستان میں سیب، انگور، گندم، چاول سمیت 27 اجناس پیدا ہوتی تھیں، پانی کی کمی کے باعث زرعی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ایشیز: دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری
  • جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز برابر کردی
  • مفتی منیب الرحمان ڈینگی کا شکار، کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج
  • غیرملکی سرمایہ کار بھارت سے بھاگنے لگے، بھارتی کرنسی تیز ترین گراوٹ کا شکار
  • تیسری دنیا کے شہریوں کی امریکی امیگریشن پر پابندی: پاکستانی کس حد تک متاثر ہوں گے؟
  • شدید موسمیاتی چیلنجز، بلوچستان کے بیشتر اضلاع خشک سالی کا شکار
  • سری لنکا کے لیے پاکستان کی انسانی امداد تاخیر کا شکار، بھارت کی جزوی کلیئرنس غیر مؤثر
  • امریکا برفانی طوفان کی زد میں، ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
  • بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی
  • آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کر لیا