وزیراعظم آزاد کشمیر کا شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال مظفرآباد کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال مظفرآباد کا دورہ کیا ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے قیام امن کے لیے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، انہوں نے زخمی پولیس فورس کے اہلکاروں کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور بھی موجود تھے۔ اسکے علاوہ وزرائے حکومت چوہدری قاسم مجید اور چوہدری اظہر صادق بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موجود تھے ۔
چوہدری انوار الحق نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے پیرامیڈیکل سٹاف کی مخدوش صورتحال کے دوران بے لوث خدمات کو بھی سراہا۔
شہیدوں کی قربانیوں پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں؛ حنیف عباسی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اہلکاروں کی
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی