پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ، یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ، یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کوسپورٹ نہ کرے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نشانہ پیپلزپارٹی کو بنارہی ہے لیکن ان کا اصل ہدف وفاق ہے، ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی وفاق سیکوئی لڑائی ہے تو پیپلزپارٹی کو بیچ میں نہ دھکیلیں، ایسا ماحول پیدا کرنیکی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کو سپورٹ نہ کرے تاہم ہم وفاقی حکومت کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی سیاسی میدان میں بہت سی کامیابی حاصل کیں اور وہ جب سندھ یا بلوچستان جاتے ہیں تو انہیں وزیراعلی بھرپور پروٹوکول دیا جاتا ہے لیکن جو وہ اپنے صوبے پنجاب جاتے ہیں تو وہاں وزیراعلی اور ان کی انتظامیہ استقبال کے لیے ایئرپورٹ نہیں جاتے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب سے پنجاب کی صورتحال خراب ہوئی تو سندھ نے ہمدردی کا اظہار کیا اور پیپلزپارٹی نے وفاق سے درخواست کی بیرون اداروں سے مدد کی اپیل کی جائے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے انتہائی بری صورتحال ہے، خاص طور پر جنوبی پنجاب میں لوگ آج بھی امداد کے لیے ترس رہے ہیں، ان کے مکان اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور یہ سب بننے میں وقت لگے گا لیکن آج جو ان کو امداد یا راشن چاہیے وہ ان کو فوری طور پر دینی چاہیے جو پنجاب حکومت نہیں دے پارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مشکل وقت میں سیاست نہیں کررہے، مگر وہ لوگ سیاست کررہے ہیں جو کام کم اور ٹک ٹاک پر زیادہ فوکس کرتے ہیں اور جو جوبسکٹ کے ڈبوں اور آٹے کے تھیلوں پر تصاویر لگارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل کھڑی میں پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں کیوں کہ ہم ایک تھے اور ایک ہیں اور تاقیامت ہم ساری قومیں ایک رہیں گی، آپ جس طرح بھی نفرت انگیز مہم چلائیں اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب پر جس نے بات کی ، پنجاب پر بات کس نے کی ہم تو وہاں کے لوگوں کے لیے مدد مانگ رہے ہیں، بینطیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امدادکی تقسیم کی بات کی تو اس پربھی اعتراض ہوا۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں دھمکی دی گئی کہ انگلی توڑ دیں گے، ہم نے ڈکیٹروں کا مقابلہ کیا، آپ کیا آپ سے ڈر جائیں گے، ہماری قیادت کبھی معاہدے کرکے ملک سے نہیں بھاگی، ہم تو پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی تقریریں اور کھوکھلے دعوے اصل مسائل سے توجہ نہیں ہٹاسکتے اور ہر وقت میں میں نہیں چلے گی، مریم نواز اپنے تقریر لکھنے والوں کو شٹ اپ کال دیں، ان کا اسکرپٹ رائٹر ان کو غلط راستے پر لیجارہا ہے، یہ وہی اسکرپٹ رائٹر ہے جس نے لکھ کر دیا کہ ووٹ کو عزت دو۔شرجیل میمن نے پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو بلدیاتی الیکشن بھی کرانے کو تیار نہیں ہیں۔ہمیں ڈیڈ لائینز دی جا رہی تھیں کہ بلدیاتی انتخابات کروائیں،تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ہوچکے،پنجاب میں کیوں نہیں ہورہے۔شرجیل میمن نے کہا ملکی حالات کو دیکھیں،یہ نئی نئی باتیں نہ کریں،میرا پانی میری مرضی،میرا پیسہ مرضی یہ کونسی باتیں ہیں،آئین پاکستان اورپانی معاہدات کے بارے میں معلومات رکھنے والے یہ باتیں نہیں کرتے،میں کہہ دوں کہ میری پورٹ میری مرضی،میرا کوئلہ میری مرضی، یہ سب کہوں گا تو مجھے میری قیادت پارٹی سے نکال دیگی،نفرت کی آگ کو نہ پھیلائیں اپنے اسپیچ رائٹرز کوشٹ اپ کال دیں،میرا تیرا نہیں، پورا پاکستان،وسائل، صوبے ہم سب کا ہے۔مزیدکہا پنجاب حکومت نے پچھلے کچھ دنوں میں پیپلزپارٹی کیخلاف یکطرفہ مہم چلائی،پنجاب حکومت کی تنقید سمجھ سے باہر ہے،ہمیں ٹارگٹ بنا کر وفاقی حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اگرکسی کی لڑائی وزیراعظم سے ہے تو پیپلزپارٹی کو نہ گھسیٹا جائے،برائے مہربانی پیپلز پارٹی کو اس لڑائی میں شامل نہ کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ امن منصوبہ،پاکستان سمیت 8مسلم ممالک کا حماس کے ردعمل کا خیرمقدم غزہ امن منصوبہ،پاکستان سمیت 8مسلم ممالک کا حماس کے ردعمل کا خیرمقدم بلوچستان، فتن الہندوستان کے دہشتگردوں کامقامی قبائل پر حملہ، جھڑپ میں 4دہشتگرد ہلاک گلگت: ممتاز عالم دین اور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ، 5 افراد زخمی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد نئے کنکشنز کا اجرا ، آئیسکو اور نادرہ میں معاہدہ طے پیپلز پارٹی کے رہنما تسنیم احمد قریشی کی عمرہ ادائیگی، جدہ میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام پاکستان کا حماس کیجانب سے غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیرمقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پیپلز پارٹی وفاقی حکومت شرجیل میمن نے کہا کہ کہ پنجاب پارٹی کو کے لیے
پڑھیں:
شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ لائن لاسز پر بھی پورے علاقے کی بجلی بند کر دی جاتی ہے، جو بل نہیں بھرتا ہے صرف اس کی بجلی کاٹنی چاہیئے لیکن کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ بھر کے عوام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر کے عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہیں، اندرون سندھ جہاں زیادہ گرمی ہے، وہاں 22، 22 گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ لائن لاسز پر بھی پورے علاقے کی بجلی بند کر دی جاتی ہے، جو بل نہیں بھرتا ہے صرف اس کی بجلی کاٹنی چاہیئے لیکن کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی کلیکٹو پنشمنٹ نہیں ہوتی، اس معاملے پر عدالت بھی گیا اور ہائیکورٹ میں کلیکٹو پنشمنٹ کو غیر آئینی اور غیر قانونی دلوانے کے لیے پٹیشن بھی داخل کی، جو زیر التوا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ بجلی کمپنیوں نے انفرا اسٹرکچر پر خرچہ نہیں کیا، پورا ٹرانسفارمر ہی اتار لیتے ہیں، کمپنیاں فائدہ کما رہی ہیں تو اپنے انفرا اسٹرکچر پر بھی خرچ کریں۔