آزاد کشمیر: میرپور میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے مکانات دھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
میرپور آزاد کشمیر میں منگلا ڈیم کے قریب زمین سرکنے کے باعث 16 مکانات زمین بوس ہوگئے جبکہ متعدد گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔
کمشنر میرپور ڈویژن کے مطابق پوٹھہ بینسی گاؤں منگلا ڈیم کے کنارے واقع ہے اور ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے سے زمین مسلسل بیٹھ رہی ہے، جس سے مکانات کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں زمین دھنسنے کے خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی
آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج ایوانِ صدر مظفرآباد میں حلف اٹھائے گی۔ نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور حلف برداری کی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی کابینہ میں وزیر قانون کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے میاں عبدالوحید کو نئی کابینہ میں سینیئر وزیر کا منصب دیا جائے گا۔ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے بنائی گئی کابینہ میں 18 وزرا اور 2 مشیر شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
سرکاری ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر وزرا سے حلف لیں گے، جب کہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے بھی کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری کی آج کی تاریخ کی تصدیق کر دی ہے۔
اس سے قبل مشاورتی مراحل مکمل نہ ہونے پر کابینہ کی حلف برداری گزشتہ روز مؤخر کر دی گئی تھی۔ ابتدائی تجویز میں صرف 10 وزرا شامل کرنے کا فیصلہ رکھا گیا تھا، لیکن یہ تجویز اسمبلی اراکین نے مسترد کر دی، جس کے بعد گزشتہ دو روز سے مسلسل مشاورت کا عمل جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: نومنتخب وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا، پی پی نے عوام کے ساتھ رشتہ دوبارہ جوڑنے کی ذمہ داری اٹھائی، فیصل راٹھور
مشاورت کی قیادت پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اور نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کر رہے تھے۔ وزرا کی فہرست اور محکموں پر اتفاق رائے کے بعد آج حلف برداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کابینہ کے ارکان کو محکمے الاٹ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر حلف برداری کابینہ وزیراعظم