مظفرآباد: حکومت کی جانب سے بارہا مذاکرات کی پیشکش کے باوجود آزاد کشمیر میں پُرتشدد مظاہرے نہ رک سکے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر نے آج بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا اور مختلف شہروں میں کشیدگی برقرار رہی۔

پولیس حکام کے مطابق مشتعل افراد نے اہلکاروں پر دھاوا بولتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، کیلوں والے ڈنڈوں سے وار کیے، اسلحہ چھین کر فائرنگ کی اور سامان لوٹ لیا۔ زخمی اہلکاروں نے الزام لگایا کہ مظاہرین نے انہیں یرغمال بنایا، وردیاں پھاڑ دیں اور پتھراؤ کے بعد گولیاں چلائیں۔ پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں وفاقی پولیس کے 31 اہلکار جبکہ آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

مظفرآباد، میرپور اور راولاکوٹ سمیت کئی اضلاع میں ہنگاموں اور پرتشدد احتجاج کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم رہی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پمز اسپتال میں زیرِ علاج زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور کہا کہ شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں جاری مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہورہے ہیں اور کمیٹی کو امید ہے کہ کشمیری عوام کے مسائل ان کی امنگوں کے مطابق بات چیت سے حل کیے جائیں گے۔

 وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے بھی یقین دہانی کرائی کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوام کے جائز مطالبات ضرور پورے کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

اسلام آباد میں پولیس کی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پولیس جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے راہزنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ناکام بنا دیا

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد تھانہ کھنہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی۔

دو ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں پر چھ مسلح ڈکیت واردات کی نیت سے جا رہے تھے۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے دو جوانوں کو سیدھی گولیاں لگیں لیکن حفاظتی اقدامات ،بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔ پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی۔

تین ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار ہوئے۔ گرفتار زخمی ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس والوں کی جانب سے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار برطرف
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے
  • شہباز شریف کی راجہ فیصل ممتاز کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
  • وفاق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا: امیر مقام
  • سیکرٹری کے پاس صرف ایک گاڑی ہوگی، ایکشن کمیٹی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا، نو منتخب وزیر اعظم آزادکشمیر
  • پولیس کی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد میں پولیس کی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف جین زی کا احتجاج‘ جھڑپیں‘ 120 افراد زخمی
  • میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ