امریکا: یوکرین کو میزائل حملوں کے لیے انٹیلی جنس مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں میں مدد دینے کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انٹیلی جنس روس میں توانائی کے ڈھانچوں اور دیگر اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کو مزید جدید اور طاقتور ہتھیار فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے، جن کے ذریعے روس کے اندر مزید مقامات کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نیٹو اتحادیوں پر بھی زور دے رہے ہیں کہ وہ یوکرین کو اس سلسلے میں تعاون فراہم کریں تاکہ اس کی عسکری صلاحیت میں اضافہ ہو سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوکرین کو
پڑھیں:
یوکرین فرانس سے 100 رافیل طیارے خریدے گا، اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فرانس کے ساتھ ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس معاہدے کے تحت یوکرین آئندہ دس برسوں میں فرانس سے ایک سو رافیل لڑاکا طیاروں سمیت ڈرون، ریڈار، فضائی دفاعی نظام، اسمارٹ گائیڈڈ بم اور دیگر جدید عسکری آلات خریدے گا۔
پیرس میں فرانسیسی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے اس معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس سے یوکرین کی طویل مدتی سکیورٹی مزید مضبوط ہوگی۔
فرانسیسی صدر میکرون نے بھی اسے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک روابط میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں شامل ڈرون، انٹرسیپٹر، گائیڈڈ میزائل اور جدید ایئر ڈیفنس سسٹمز کی پہلی کھیپ کی ترسیل آئندہ تین سال کے اندر شروع کردی جائے گی۔