data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر اسمال ٹریڈرز پر انجمن تاجران نیم کی چاڑھی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کردیا، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاویدمیمن کی قیادت میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے عہدیداران نے انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کے نومنتخب عہدیداران سرپرست اعلیٰ محمد اعظم آرائیں، صدر محمد عارف میمن، جنرل سیکریٹری نثار احمد خان، سینئر نائب صدر سید عمیر علی شاہ، نائب صدر ابوبکر، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید فرحان شاہ، جوائنٹ سیکریٹری محمد زاہد قادری، پریس سیکریٹری دلشاد علی میمن، و دیگر کو ہار پہنا کر اور مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر حاجی محمد جاویدمیمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کے اندر ہم نے تاجر اتحاد کی سیاست کی ہے اور ہمیشہ چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں، ملکی معیشت میں چھوٹے تاجروں کا بڑا اہم کردار ہے اور ہمیشہ چھوٹے تاجروں نے معیشت کی مضبوطی اور وطن عزیز پاکستان کے استحکام کیلئے کام کیا ہے، موجودہ دور میں چھوٹے تاجروں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ ٹیکسز کے نظام میں کوئی پلاننگ نہیں ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلدیاتی مسائل عروج پر ہیں، جس کی وجہ سے تجارتی بازاروں میں آمد و رفت کا نظام اور خریداروں کی کمی رہتی ہے حکومت کو چاہیئے کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے چھوٹے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ، سکھر کے تمام چھوٹے تاجروں کے ساتھ ہم ہمیشہ کھڑے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، اس موقع پر انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کے صدر محمد عارف میمن اور جنرل سیکریٹری نثار علی خان نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر عہدیداروںحاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالقادر شیوانی، رئیس قریشی،بابو فاروقی،محمد منیر میمن، محمد کاشف شمسی، عبدالباری انصاری ، طارق علی میرانی، ڈاکٹر سعید اعوان، ذاکر خان ، عاصم فاروقی، ایاز علی ابڑوویگر کو خوش آمدید کہا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چھوٹے تاجروں کے کے مسائل

پڑھیں:

وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے، سیاحت اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے گلگت بلتستان کے حالیہ دورے اور وہاں سیلابی صورت حال کے بعد ریلیف سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی فنڈز کی فراہمی کے عمل پر بات کی۔

مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

انہوں نے سڑکوں کے انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری کو سراہا اور کہا کہ خطہ بے پناہ قدرتی حسن اور سیاحت سے وابستہ ترقی کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر خزانہ نے زور دیا کہ سرمایہ کاری ذمہ دارانہ انداز میں کی جائے، تعمیراتی قوانین اور ماحولیاتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، بالخصوص فضلے اور پانی کے نظم و نسق میں تاکہ مقامی ماحولیاتی نظام محفوظ رہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان حکومت کو نئی آمدنی کے ذرائع تلاش کرنے اور ہوائی اڈوں و سڑکوں کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کی ترقی پر توجہ دینے کی ترغیب دی تاکہ بالخصوص خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لیے پیکیج ٹورزم کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسپین روانہ

وزیر اعلیٰ گلبر خان نے وفاقی وزیر کو خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نمایاں ٹریفک دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ گلگت ایئرپورٹ کو بھی بین الاقوامی معیار پر اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے جس سے سیاحت مزید بڑھے گی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت عوامی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 10 اضلاع میں عملے میں اضافہ کر رہی ہے اور جی بی سیکریٹریٹ میں سینئر افسران کے لیے کیریئر میں بہتری کے مواقع فراہم کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حاجی گلبر خان سینیٹر محمد اورنگزیب وزیر اعلٰی گلگت بلتستان وفاقی وزیر خزانہ و محصولات

متعلقہ مضامین

  • بیٹی کو ویکسین لگوا کر مصطفی کمال نے بطور والد مہم پر اعتماد کا اظہار کیا، سرفراز بگٹی
  • وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
  • جونا مارکیٹ و کھجور بازار میں سیوریج مسائل حل کیے جائیں گے
  • وزیر خزانہ کی شام کے سفیر سے ملاقات، پاک شام تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • شہباز شریف سعودی عرب سے برطانیہ روانہ، تاریخی استقبال پر ولی عہد سے اظہار تشکر
  • صدر زرداری کی اُرمچی میں چینی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے اہم ملاقات
  • پاکستان کے ساتھ  معاہدہ،سعودی عرب  کا امریکی سکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، امریکی ٹی وی
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر اے ای آٹو کمپنی حکام کی سندھ کے وزراء سے ملاقات
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات