data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)دعوت اسلامی کے رہنما مولانا عیتق الرحمن نقشبندی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے پوری دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے مسلمان جب سے قرآن وسنت کی دعوت سے دور ہوئے ہیں ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور اسی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں انھوں نے باتیں مظفرآباد اکالونی ٹنڈوجام میں جشن میلادالنبیﷺ کے جلسے سے جمیل خانزادے کی رہائش پر خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم ان کی سنتوں پر عمل کریں اور ان کو عام کرنے کے لیے جدوجہد کریں اور یہ ہی ہماری زندگی کا اہم مقصد ہونا چاہیے انھوں نے کہا جب سے مسلمانوں نے قرآن وسنت پر عمل کرنا چھوڑا ہے انھیں ہر طرف سے مسائل کا سامنا ہے اور مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم پندرہ سوویں جشن عید میلاد النبیﷺ مناتے ہوئے اس بات کا عہد کریں کہ ہم اب زندگی کو قرآن وسنت کے مطابق گزاریں گے اور اس کی دعوت کو عام کرنی کی جدوجہد کریں گے جلسے سے ٹنڈوجام کے نگران محمد عارف عطاری حافظ عبدالوحید عطاری مولانا دائم عطاری اور مولااحمد عطاری نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انھوں نے نے کہا

پڑھیں:

سندھ اور بلوچستان میں کرپشن کا مقابلہ ہے,حکمراں ناکامیاں تسلیم کریں ‘ حافظ نعیم الرحمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکامیوں کو تسلیم کریں اور نظام میں بہتری لائیں۔ صرف ریاست رٹ قائم کرنا ہی نہیں عوام کو بنیادی سہولیات اور حقوق کی فراہمی بھی حکومتوں کی ذمے داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کی مقامی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر شکیل روشن سمیت متعدد نمایاں شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب سے امیر صوبہ مولانا ہدایت الرحمن، سابق امیر مو لانا عبدالحق ہاشمی، پروفیسر شکیل روشن اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران خوف خدا کرتے ہوئے خلق خدا کو ان کا حق دیں۔ اسلام میں اقلیتوں سمیت ریاست کے ہرشہری کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں کرپشن، تعلیم و صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی، توانائی بحران اور نسلی امتیاز کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی مشترکات کو مدنظر رکھتے ہوئے قوم کو جوڑنے اور اللہ کی حاکمیت کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں کرپشن کا سخت مقابلہ جاری ہے جو مافیا کی سرپرستی کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کے زوال کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی پسماندہ آبادیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ ہے، بہتر لوگوں کو آگے لانے کے لیے جدوجہد تیز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ترقی کی کنجی ہے۔ صوبے میں تعلیمی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے گہری تشویش کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں 26 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں جو ایک قومی شرمندگی ہے۔ تعلیم کوئی خیرات نہیں بلکہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سورج کی روشنی سے بجلی بنانے کا آسان اور بہتر فارمولا موجود ہے، جسے فوری عمل میں لایا جائے تاکہ عوام کو سستی بجلی مل سکے۔ اجتماعی ترقی اور عدل و انصاف پر زور دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غلطیوں کی بروقت نشاندہی کرتے رہنا ضروری ہے، کیونکہ آئی ٹی ایم (انفارمیشن ٹیکنالوجی مینجمنٹ) کی بنیاد پر ہی اجتماعی ترقی ممکن ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ تمام قبائل اور برادریوں کی دیکھ بھال حکمرانوں کا فرض ہے اور قبائلی و نسلی امتیاز نفرت کا باعث نہیں بلکہ اتحاد کا ذریعہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاکؐ نے انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کیے۔ زبان اور قوم کی بنیاد پر نہیں بلکہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں اسلام کا مجموعی نظام پوری انسانیت کی فلاح کا ضامن ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مساوات اور اجتماعیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ افراد اجتماعیت کی بہترین مثال بن جاتے ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن، ایم پی اے مولانا ہدات الرحمن بلوچ ،عبدالنعیم رنداور دیگر شکیل روشن کی پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • حکمران ناکامیوں کو تسلیم کریں‘ نظام میں بہتری لائیں: حافظ نعیم 
  • سندھ اور بلوچستان میں کرپشن کا مقابلہ ہے,حکمراں ناکامیاں تسلیم کریں ‘ حافظ نعیم الرحمن
  • صرف ریاست کی رٹ قائم کرنا نہیں بلکہ عوامی حقوق کا تحفظ بھی حکومتوں کی ذمہ داری ہے
  •  ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ
  • بلوچستان، ستمبر میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، حکومت امن قائم کرنے کے لیے کیا کررہی ہے؟
  • کشمیری نوجوان استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں، منوج سنہا
  • آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا
  • حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں( عمران خان کا چیف جسٹس کو خط)