WE News:
2025-08-12@19:11:11 GMT

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 91 ہزار 300 سے زیادہ افراد اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، جبکہ اندراج 16 اگست تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع

وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستیں آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع ہو رہی ہیں، تاہم دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کا اندراج فوری طور پر روک دیا جائے گا۔

سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج دونوں دستیاب ہیں، درخواست کے ساتھ پیکج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے 5 لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہے۔

حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ حج اسکیم: اس سال کتنے عازمین حج پر جائیں گے؟

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 71 ہزار سے زیادہ افراد نے سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews درخواستوں کی وصولی سرکاری حج اسکیم وزارت مذہبی امور وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: درخواستوں کی وصولی سرکاری حج اسکیم وی نیوز درخواستوں کی وصولی سرکاری حج اسکیم

پڑھیں:

چین کےکنزیومر پرائس انڈیکس میں  بہتری کا سلسلہ جاری ، چین کا قومی محکمہ شماریات

 

بیجنگ () چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ  اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2025 میں چین میں  کور سی پی آئی میں سال بہ سال اضافہ جاری رہا جبکہ پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ  میں کمی  دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  جولائی کے لئے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں  پر جون کی  0.1 فیصد کی گراوٹ سے جولائی میں  0.4 فیصد کا  اضافہ   ہوا  جبکہ اس میں سالانہ کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کور سی پی آئی، جس میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہیں کیا جاتا ہے، میں سال بہ سال 0.8 فیصد  کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں لگاتار تین ماہ تک اضافہ ہوا ہے۔ موسمی عوامل اور بین الاقوامی تجارتی ماحول کی غیر یقینی صورتحال کے باعث صنعتی پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی اور مقامی مارکیٹ میں مسابقتی  نظم و نسق میں مسلسل بہتری کی وجہ سے پی پی آئی میں  ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ میں جون کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور سال بہ سال 3.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں: علی امین گنڈاپور
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی
  • پنجاب: شہریوں کے لیے بڑی خبر، سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈی اوقات بڑھا دیے گئے
  • حج درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع 
  • بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا  آج سے شروع 
  • غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع
  • سرکاری حج اسکیم: درخواستوں کا دوسرا مرحلہ شروع، ہزاروں نشستیں اب بھی خالی
  • چین کےکنزیومر پرائس انڈیکس میں  بہتری کا سلسلہ جاری ، چین کا قومی محکمہ شماریات