الیکشن کمیشن ، تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کر دی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور پی پی 87 میانوالی۔III میں پوسٹل بیلٹ سہولت دستیاب ہوگی، سرکاری ملازمین، فوجی افسران و جوان اور ان کے اہل خانہ پوسٹل بیلٹ کے اہل ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ معذور افراد، قیدی اور جیل میں زیر حراست افراد بھی پوسٹل بیلٹ کے حق دار قرار دیے گئے ہیں، الیکشن ڈیوٹی پر مامور افراد اور پولیس اہلکار بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے، ڈیوٹی پر مامور افراد 3 دن کے اندر پوسٹل بیلٹ درخواست جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فارم الیکشن کمیشن ویب سائٹ سے ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے، پوسٹل بیلٹ لینے والا ووٹر پولنگ سٹیشن پر ووٹ نہیں ڈال سکے گا، درخواست ووٹر کے متعلقہ دفتر یا محکمہ کی تصدیق شدہ ہونی ضروری قرار دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئینی، ٹیکسز اور مالیاتی پٹیشنز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر جاری آئینی، ٹیکسز اور مالیاتی پٹیشنز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر جاری بااثرسیاسی افراد کے ڈیٹا تک محدود رسائی،آئی ایم ایف کا پاکستان سے عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا پاکستان کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم پبلک اکاونٹس کمیٹی نے خواجہ آصف کے بیوروکریٹس کے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے کے بیان کا نوٹس لے لیا، ایف بی آر حکام طلب کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن

پڑھیں:

سرکاری حج سکیم کے تحت 91 ہزار 300 درخواستیں جمع

سرکاری حج سکیم کے تحت آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستں جمع ہو گئیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق بقیہ نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16اگست تک جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری، آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہو گئیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق بقیہ نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16اگست تک جاری رہے گی، دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔

سرکاری حج سکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج کی سہولت موجود ہے، درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے 5 لاکھ کی پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد بھی درخواست جمع کروانے کے اہل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری حج سکیم کے تحت 91 ہزار 300 درخواستیں جمع
  • بی جے پی انتخابی عمل میں دھاندلی کیلئے الیکشن کمیشن کو استعمال کررہی ہے، تیجسوی یادو
  • ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے درخواست جمع کرانے کی تاریخ مقرر کردی
  •  نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس،  ضمنی انتخابات کی حکمتِ عملی پر غور
  • نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں خصوصی اجلاس
  • نوازشریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال
  • نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ نون کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال
  • این اے 129 ضمنی الیکشن:26 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
  • پی ٹی آئی ضمنی انتخابات سے بھاگ چکی‘ امیدوار نہیں مل رہے: عظمیٰ بخاری