روجھان ، کچے کے ڈاکوئو ں نے د و مغویوں کو قتل کردیا، تین کے بدلے تاوان کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
روجھان(آئی این پی )پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے کے ڈاکوئو ں نے چند روز قبل اغوا کئے گئے پانچ میں سے دو مغویوں کو قتل کردیا ۔
تفصیل کے مطابق پنجاب میں کچے کے ڈاکوئو ں نے ایک اور سنگین واردات کرتے ہوئے کشتیوں کے ذریعے آ کر روجھان کے پانچ شہریوں کو اغوا کر لیا تھا اور انہیں کچے کے جنگلات میں لے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق واردات کے سات روز بعد ڈاکوئوں نے مغویوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ دو مغویوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی تین نوجوانوں کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ہماری تیاری اچھی،ایک میچ جیتنے کا مطلب برتری نہیں:بھارتی کپتان
ڈاکوئو ں نے اپنے مطالبے کے ساتھ دو دن کی ڈیڈ لائن بھی دی ہے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے سے روجھان شہر میں خوف و ہراس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اغوا کاروں کی جانب سے جاری بیان نے عوام کو مزید عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے۔اغوا ہونے والوں میں قاضی چاند، ملک نیک، شکیل آرائیں، شبیر آرائیں اور اکرم آرائیں شامل ہیں۔ دوسری جانب مغویوں کے اہلخانہ نے میڈیا پر بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت: معروف خاتون صحافی رانا ایوب کو قتل کی دھمکیاں
بھارت کی معروف خاتون صحافی رانا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں بھری کالز موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامور خاتون صحافی رانا ایوب نے بتایا کہ انہیں بین الاقوامی نمبرز سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی دینے والے شخص نے رانا ایوب کو انکے گھر کا پتہ بتایا اور والد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔
ملزم نے مطالبہ کیا کہ رانا ایوب 1984ء کے سکھ فسادات پر کالم لکھیں، ورنہ انجام بھگتنے کے لیے تیار ہوجائیں۔
رانا ایوب نے ممبئی کے کوپر کھیرانے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
صحافیوں کی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکام رانا ایوب اور ان کے خاندان کے تحفظ کو فوری یقینی بنائیں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے اور بھارتی حکومت ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ رانا ایوب پہلے بھی آن لائن ہراسانی، تفتیش اور قتل و ریپ کی دھمکیوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔