پاکپتن :مبینہ مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکپتن پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ دیوان کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر کھیتوں میں چُھپ گئے اور پولیس پر فائرنگ کر دی۔
کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے.
جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تاہم اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ علاقے کی ناکا بندی کر کے مفرور ڈاکوؤں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار
کراچی:کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی جانب سے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت صغیر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، کیش رقم اور 125 موٹرسائیکل برآمد کی۔