بھارت، میڈیکل ٹیسٹ میں کم نمبر آنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک سنگدل باپ نے میڈیکل کے فرضی ٹیسٹ میں کم نمبر آنے پربیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے گاؤں نیلکرنجی میں پیش آیا جہاں 45 سالہ باپ دھوندی رام بھوسلے اپنی بیٹی سادھنا کے کم نمبر آنے پر ناخوش تھا۔پولیس نے بتایا دھوندی رام پیشے کے اعتبار سے ایک اسکول ٹیچر ہے اور اس کی بیٹی سادھنا 12 ویں جماعت کی طالبہ تھی جب کہ میٹرک کے امتحان میں اس کے 92.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ میں سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کا اوپی ڈیز اوردفاتربند کرنے کااعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ کے سرکاری اسپتالوں کے ملازمین نے ڈسپیرئنس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ، تنخواہوں میں 70 فیصد اضافہ اور پنشن کٹوتی کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے کل تمام او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبہ سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسپیرنس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، گریڈ 1 تا گریڈ 22 کے تمام مستقل ملازمین کی تنخواہوں میں 70 فیصد اضافہ کیا جائے، گروپ انشورنس و بینولنٹ فنڈ کی ادائیگی بروقت کی جائے اور پنشن میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے۔
ملازمین رہنماؤں کا کہنا تھاکہ ان تمام مطالبات کی منظوری کے لیے کل سے سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور دفاتر مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے، صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔یہ اعلان گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) کے اجلاس کے بعد کیا گیا، جو سول اسپتال کراچی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پی ایم اے، وائی ڈی اے، وائی این اے، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ایسوسی ایشن سندھ، سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف 041 و 2076، ینگ پیرا میڈیکل اسٹاف اور سندھ ایمپلائز الائنس کے چیئرمین حاجی محمد اشرف خاصخیلی سمیت متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔