صوابی، رکشہ میں سواریاں بٹھانے پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے محمد شعیب بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے رپورٹ میں قتل کی وجہ رکشے میں سواریاں بٹھانے پر زبانی تکرار بیان کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی کے علاقے پنج پیر میں رکشہ اڈہ میں سواریاں بٹھانے پر تکرار کے دوران رکشہ ڈرائیور کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ صوابی میں محمد زوہیب سکنہ پنج پیر ڈاؤم ونڈ نے زخمی حالت میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ رکشے کا ڈرائیور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معمول کے مطابق پنج پیر رکشہ اڈہ میں سواریاں بٹھانے کے لیے اڈے میں موجود تھا کہ اس دوران اس کا 23 سالہ بھائی محمد شعیب اپنی بیوی کے ہمراہ کسی کام کی عرض سے پنج پیر آنے کے بعد واپس اپنے گھر ڈاؤم ونڈ جا رہا تھا۔
زخمی رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ اپنے بھائی اور بھابی کو رکشے میں بٹھا کر گھر لے جانے کے لیے رکشے کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران دوسرے رکشہ ڈرائیور حامد سکنہ پنج پیر ڈاؤم ونڈ نے آ کر دھوکے بازی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ سواریاں بٹھانے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے جواب دیا یہ سواریاں نہیں بلکہ میرا بھائی اور ان اہلیہ ہیں، دونوں کو اپنے گھر لے کر جا رہا ہوں لیکن حامد نے طیش میں آ کر پستول نکالا اور ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے تیجے میں ہم دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے جبکہ بھابی بال بال بچ گئی۔
ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے محمد شعیب بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے رپورٹ میں قتل کی وجہ رکشے میں سواریاں بٹھانے پر زبانی تکرار بیان کی ہے۔
facebook
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں سواریاں بٹھانے پر بتایا کہ پنج پیر
پڑھیں:
ژوب: گورنر بلوچستان کے رہائشگاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، 5 زخمی
گورنر بلوچستان جعفر خان سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبا اور 2 پولیس اہلکار، پولیس کی فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گورنر کے رہائشگاہ میں پیش آیا اور زخمیوں میں شامل طلبا کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین کی طرف سے ہوئی، زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ فائرنگ کیسے اور کیوں ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں