‘اہلیہ مرد نہیں عورت ہیں’ فرانسیسی صدر امریکی عدالت میں شواہد پیش کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے صدر میکرون اپنی اہلیہ کی جنس کے حوالے سے پھیلائی گئی شرمناک افواہوں کے خلاف امریکی عدالت میں شواہد پیش کریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر عدالت میں شواہد سے ثابت کریں گے کہ ان کی اہلیہ مرد نہیں خاتون ہیں۔میکرون فیملی کے
وکیل کا کہنا ہے کہ تصویری اور سائنسی شواہد کے ساتھ ماہرین کی گواہی بھی عدالت کے سامنے رکھی جائے گی۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر کی اہلیہ کو مرد قرار دینے والی امریکی تجزیہ کار کینڈیس اوونز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دعوے پر پورے پیشہ ورانہ کریئر کی ساکھ بھی داو¿ پر لگانے کو تیار ہیں۔اوونز کے وکلا نے میکرون فیملی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔