مشرقِ وسطی میں دو ریاستی حل کیلئے 142 ممالک کی قرارداد سنگِ میل ہے، میکرون
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
مشرقِ وسطی میں دو ریاستی حل کیلئے 142 ممالک کی قرارداد سنگِ میل ہے، میکرون WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز
پیرس (سب نیوز )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ نیویارک میں آئندہ ہونے والے دو ریاستی حل سے متعلق مذاکرات مشرقِ وسطی میں امن کی کوششوں کے لیے عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ترکیہ کی نیوز ایجنسی کے مطابق میکرون نے بتایا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر گفتگو کی ہے جبکہ دونوں رہنما پیر کو اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ جولائی میں نیویارک ڈیکلیریشن کو 142 ممالک کی جانب سے منظور کیا جانا مشرقِ وسطی میں پائیدار امن اور سلامتی کی طرف ایک اہم موڑ ہے۔ان کے بقول یہ قرارداد امن کی کوششوں کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ کانفرنس عالمی برادری کو مزید متحرک کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
میکرون نے ایک بار پھر اس اصول کی حمایت بھی دہرائی کہ دو قومیں، دو ریاستیں، اور سب کے لیے امن و سلامتی ہی مستقبل کے کسی بھی تصفیے کی بنیاد ہو سکتی ہے۔اقوام متحدہ کا یہ اجلاس اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی فارمولے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہوگا۔
حالیہ دنوں میں یو این تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے تقریبا تین چوتھائی رکن ممالک پہلے ہی فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں، جبکہ آئرلینڈ، اسپین اور ناروے نے 2024 میں باضابطہ طور پر اس کا اعتراف کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اپنا سول جوہری پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے: عالمی نگران ادارہ کی ستائش پاکستان اپنا سول جوہری پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے: عالمی نگران ادارہ کی ستائش انڈیا سے میچ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دو ریاستی
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔