ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز )ایشیا کپ کے گروپ میچ میں متنازع بننے والے ریفری اینڈی پائیکرافٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کے دوسرے میچ میں بھی ریفری ہوں گے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ہاتھ ملانے سے منع کرنے کے تنازع میں ملوث ہونے والے اینڈی پائیکرافٹ اتوار کو بھی پاک-بھارت میچ میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ کل (اتوار،21 ستمبر) دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ 14 ستمبر کو گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔
بعد ازاں پاکستانی ٹیم کے کوچ نے بتایا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کو بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اینڈی پائیکرافٹ کو دیگر میچوں میں ذمہ داری نہ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔
پی سی بی کے احتجاج کے بعد اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان سے معافی مانگ لی تھی اور اس کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کا میچ کھیلا تھا اور اینڈی پائیکرافٹ ریفری تھے۔ قومی ٹیم نے سپر فور کے میچ سے قبل اپنی پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی ہے اور بھارت سے میچ سے قبل ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابقہ صدر پر الزامات ، 4 افراد پر پیک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان ایف بی آر نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی جنوبی پنجاب میں لوگوں کے وارننگ سنجیدہ نہ لینے پر زیادہ نقصان ہوا: سربراہ پی ڈی ایم اے صدر ٹرمپ کا اکتوبر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور اگلے برس چین کے دورے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ریفری اینڈی پائیکرافٹ ایشیا کپ سپر فور میچ میں
پڑھیں:
آئی سی سی کا پی سی بی پر پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام، معافی ویڈیو پر اعتراض
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر ایشیا کپ کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے پی سی بی کو ایک سخت لہجے پر مبنی ای میل ارسال کی، جس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کو موبائل فون سے ریکارڈ کرنا پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا (PMOA) کے ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: پاکستان یو اے ای میچ میں ایک گھنٹے کی تاخیر، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
میٹنگ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ اور میڈیا منیجر نعیم گیلانی موجود تھے جبکہ آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان بھی شریک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جب نعیم گیلانی نے میٹنگ کی ویڈیو بنانی چاہی تو انہیں بتایا گیا کہ انسداد بدعنوانی کوڈ کے مطابق موبائل فونز PMOA میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔
میچ ریفری پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی، پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان اورمنیجر سے معافی مانگی، ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی وڈیو جاری کردی گئی pic.twitter.com/uaNe1f3Ehr
— Ali Tanoli (@alitanoli889) September 17, 2025
تاہم پی سی بی نے مؤقف اپنایا کہ ویڈیو ریکارڈنگ کے بغیر پاکستان ٹیم یو اے ای کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی، جس کے بعد سمجھوتہ کیا گیا اور ریکارڈنگ بغیر آڈیو کے کر لی گئی۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی
ای میل میں آئی سی سی نے واضح کیا کہ پی سی بی نے متعدد خلاف ورزیاں کیں اور اینڈی پائی کرافٹ کی معافی سے متعلق بورڈ کا بیان درست نہیں۔ گپتا کے مطابق میچ ریفری نے صرف ’غلط فہمی اور غلط مواصلات پر افسوس‘ کا اظہار کیا تھا، جبکہ پی سی بی نے اسے ’پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی‘ کے طور پر جاری کیا۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف ’ہینڈ شیک گیٹ‘ تنازع کے بعد پاکستان اور یو اے ای کا میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تھا۔
پی سی بی نے اس دوران اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور حتیٰ کہ ٹیم کو ایشیا کپ سے واپس بلانے کی دھمکی بھی دی، تاہم آئی سی سی نے تحقیقات کے بعد ریفری کو کلیئر قرار دیا اور میچ مذاکرات کے بعد شروع ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایشیا کپ بھارتی خبر رساں ادارے پاکستان کرکٹ بورڈ پی ٹی آئی پی سی بی معافی ویڈیو