data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور (آن لائن) محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے بطخوں اور آبی پرندوں کے شکار کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔ اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے ڈیمز، جھیلوں، تالابوں اور بیراجوں میں 31 دسمبر 2025ء تک شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے 57 ڈیمز، جھیلوں اور دریائی علاقوں کو شکار کے لیے بند کر دیا گیا ہے، صرف مخصوص مقامات پر ناردرن پنٹیل، کومن ٹیل، مالاڑڈ اور دیگر آبی پرندوں کے شکار کی اجازت ہو گی، ہر شکاری کو فی دن صرف 5 آبی پرندوں کے شکار کی اجازت ملے گی۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق زندہ بطخ کی فیس 8 ہزار روپے، غیر محفوظ بطخ کے لائسنس کی فیس 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا بی پرندوں کے شکار

پڑھیں:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 24 افراد وائرس کا شکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 24 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد رواں سال کے مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 554 تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے اب تک 417 اور شہری علاقوں سے 137 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ متاثرہ مقامات پر انسدادِ ڈینگی اقدامات کے تحت 17 ہزار سے زائد گھروں میں اسپرے اور فوگنگ کی گئی جبکہ رواں ماہ اب تک 12 ہزار 493 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ختم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، جہاں رواں سال اب تک ڈینگی کے 394 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کا تعلق زیادہ تر پوٹھوہار ٹاؤن کے چار وارڈز اور راول ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلوں سے ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں پانی کے ذخائر کو خشک رکھا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • میرپور خاص: محکمہ ریونیو نے 22کروڑ کا پلاٹ مالک کی اجازت کے بغیر فروخت کردیا
  • بھارت پہلے ہی مختلف محاذوں پر ناکامیوں کا شکار رہا ہے‘سردار مسعود
  • ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کا انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
  • خیبرپختونخوا : آبی پرندوں کےشکار پر مکمل پابندی عائد
  • محکمہ جنگلی حیات کے پی نے آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی
  • خیبر پختونخوا میں شکار پر پابندی، نئے قواعد و ضوابط جاری
  • غزہ کے بے گھر خاندان پناہ لینے کیلیے ہزاروں ڈالر ادا کرنے پر مجبور
  • واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، چار اہلکار سوار
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 24 افراد وائرس کا شکار