آئی فون 17 پرو بمقابلہ آئی فون 16 پرو: دونوں میں کیا فرق ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ایپل نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ’آئی فون 17 پرو‘ متعارف کرا دیا ہے جو اپنے پیش رو ’آئی فون 16 پرو‘ کے مقابلے میں کئی نمایاں اپ گریڈز کے ساتھ سامنے آیا ہے۔
نئے ماڈل میں 6.3 انچ کا سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے دیا گیا ہے جس کی برائٹنس 3 ہزار نِٹس تک پہنچ گئی ہے، جبکہ آئی فون 16 پرو کی برائٹنس 2 ہزار نِٹس تھی۔ البتہ اس کے ایلومینیم یون آئی باڈی ڈیزائن کی وجہ سے وزن کچھ بڑھ کر 7.
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری
کیمرے میں بھی بڑی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ آئی فون 17 پرو کا پرو فیوژن کیمرہ سسٹم 48 میگا پکسل سنسرز کے ساتھ آتا ہے، جس میں 8 گنا آپٹیکل کوالٹی زوم اور 40 گنا ڈیجیٹل زوم دیا گیا ہے۔
اس کے برعکس آئی فون 16 پرو صرف 5 گنا آپٹیکل اور 25 گنا ڈیجیٹل زوم تک محدود تھا۔ نیا ماڈل ویڈیوگرافرز کے لیے پرو ریز را، لاگ 2 اور جن لاک سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے جبکہ فرنٹ کیمرا اب سینٹر اسٹیج اور فور کے ایچ ڈی آر ویڈیو کے ساتھ مزید طاقتور ہوگیا ہے۔
کارکردگی کے اعتبار سے، آئی فون 17 پرو میں ایپل کا نیا اے 19 پرو چِپ نصب ہے جس میں ویپر چیمبر کولنگ دی گئی ہے اور یہ پچھلے ماڈل کے مقابلے میں 40 فیصد بہتر پرفارمنس دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے
جی پی یو کورز اب نیورل ایکسیلیریٹرز کے ساتھ ہیں جو اے آئی پر مبنی گرافکس اور پراسیسنگ کو تیز تر بناتے ہیں۔ دوسری جانب آئی فون 16 پرو میں اے 18 پرو چپ موجود ہے جو اپنے وقت میں ایپل کا سب سے طاقتور پروسیسر تھا۔
قیمت کے اعتبار سے، آئی فون 17 پرو کا 256 جی بی ورژن 1 ہزار 99 ڈالر میں دستیاب ہوگا جبکہ یہ کوسمک اورنج، ڈیپ بلیو اور سلور سمیت دلکش رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
پاکستان میں اس ماڈل کی متوقع قیمت 5 لاکھ سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہے، جبکہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار سے 6 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی ایپل اسٹور پر نئے آئی فون 17 کے لیے دھینگا مشتی
دوسری طرف آئی فون 16 پرو کا 128 جی بی ورژن عالمی مارکیٹ میں 999 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے، جو پاکستان میں مختلف اسٹورز پر 3 لاکھ 5 ہزار روپے سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے تک دستیاب ہے۔
256 جی بی ماڈل کی قیمت پاکستانی مارکیٹ میں تقریباً 3 لاکھ 30 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ یہ ماڈل بلیک ٹائٹینیم، وائٹ ٹائٹینیم، نیچرل ٹائٹینیم اور ڈیزرٹ ٹائٹینیم رنگوں میں دستیاب ہے۔
ٹیک ماہرین کے مطابق آئی فون 17 پرو بہتر ڈسپلے، طاقتور کیمرہ اور نئی چپ کے باعث اپنے پیش رو کے مقابلے میں زیادہ پرکشش اور جدید انتخاب ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی فون 16پرو آئی فون 17پرو ایپلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی فون 16پرو ا ئی فون 17پرو ایپل آئی فون 16 پرو آئی فون 17 پرو ئی فون 17 پرو ہزار روپے ا ئی فون کے ساتھ
پڑھیں:
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔
تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔
رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔
ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔