کراچی، لانڈھی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے اتوار کی شب لانڈھی 89 ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 36 سالہ محمد فیاض ولد محمد عارف کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزم کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ، گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔