کوئٹہ؛ بھائی پر بہن سے مسلسل جنسی زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
کوئٹہ:
شہر کے وسطی علاقے جان محمد روڈ پر ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں شہری پر اپنی بہن کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کیس کی تفتیش سیریس کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کر رہا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ 22 اگست کو رپورٹ ہوا جب متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا بھائی نہ صرف اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب ہوا بلکہ اسے طویل عرصے سے قابلِ استغراب زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔
شکایت کے بعد ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کو طبی معائنہ اور نفسیاتی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ سیریس کرائم انویسٹی گیشن یونٹ نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے جائے وقوع کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور متاثرہ کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ سمیت دیگر فرانزک شواہد جمع کیے گئے ہیں تاکہ الزامات کی تصدیق اور تفتیش کو مضبوط بنایا جاسکے۔
سیریس کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس کیس کی حساسیت کے پیش نظر تحقیقات کو انتہائی شفافیت اور تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد مقامی کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے، شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس سنگین جرم کی شدید مذمت کی اور خواتین کے تحفظ کے لیے سخت قوانین کے نفاذ اور ان پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی رہنماؤں نے بھی انتظامیہ سے فوری انصاف اور ملزم کو عبرت ناک سزا کے لیے آواز اٹھائی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیریس کرائم انویسٹی گیشن حکام تحقیقات مکمل ہونے تک مزید تفصیلات ظاہر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیریس کرائم انویسٹی گیشن بتایا کہ ملزم کو کے لیے
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔