کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی روڈ سمامہ کے قریب کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کامران عرف اسد اور وقاص عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب سچل کے علاقے چائنا چوک، کوئٹہ ہوٹل کے قریب ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 24 سالہ عارف اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔