کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا جس میں ملزم بیٹا پولیس اہلکار اور حاضر سروس ہے۔

تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار 2 مشتبہ افراد کو روک کر تلاشی کے دوران ان کے پاس موجود اے سی کی گیس سلنڈر کے اندر چھپائی گئی چرس برآمد کرلی جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان باپ اور بیٹا ہیں جن کی شناخت خرم رشید اور ابرہیم رشید کے نام سے کی گئی اور ان کے قبضے سے گیس سلنڈر میں چھپائی گئی 4 کلو 730 گرام چرس ، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔

انھوں ںے بتایا کہ گرفتار باپ اور بیٹا نارتھ ناظم آباد دیر کالونی بلاک کیو کے رہائشی ہیں اور برآمد کی جانے والی منشیات وہ سائٹ کے علاقے سے لیکر آرہے تھے۔

ایس ایچ او فیض الحسن نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان میں شامل بیٹا ابراہیم رشید پولیس کانسٹیبل ہے اور اس کا بائیو میٹرک کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 26 سال 2014 بجرم دفعہ 392 چونتیس ناظم آباد تھانے میں درج ہے جبکہ اس کے علاوہ مقدمہ نمبر 853 سال 2020 بجرم دفعات 506 ، 504 ، 452 ، 148 اور 147 شارع نور جہاں تھانے میں جبکہ تیسرا مقدمہ نمبر 1010 سال 2024 گٹکا ایکٹ کے تحت شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکار سال 2018 میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا تھا جبکہ اس کے خلاف ڈکیتی کا پہلا مقدمہ سال 2014 میں درج ہوا تھا اس کے باوجود وہ حیران کن طور پر پولیس میں بھرتی بھی ہوگیا اور بھرتی کے بعد درج ہونے والے دیگر 2 مقدمات کے باوجود وہ پولیس میں ملازمت بھی کر رہا تھا۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزم کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے چینیوٹ سے ہے جبکہ پولیس اہلکار کے باپ خرم رشید کا بھی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور اس کے خلاف سال 2020 اور 2021 میں گلبرگ و منگھوپیر تھانے میں منشیات کی دفعہ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

تاہم شارع نور جہاں پولیس نے گرفتار ملزمان باپ اور بیٹے کے خلاف منشیات کی دفعہ کے تحت مقدمہ نمبر 629 سال 2025 درج کرلیا ہے اور ان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی سے رابطہ گیا تو انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم ابراہیم رشید سیکیورٹی ون میں تعینات ہے اور اس حوالے سے وہ اعلیٰ افسران کو خط بھی ارسال کرینگے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شارع نور جہاں پولیس اہلکار نے بتایا کہ تھانے میں پولیس نے باپ اور کے خلاف ہے اور

پڑھیں:

کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹ گیا، ایک اہلکار جاں بحق
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • پڈعیدن: پولیس کی کراچی جانے والی کار پر کارروائی، منشیات ڈیلر گرفتار