سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے کی جانے والی بڑی کارروائی کے دوران ملزم شبیر محمد کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ 11 سال سے پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد، فیصل آباد میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے نتیجے میں گرفتاری عمل میں آئی۔
ملزم کو گرفتاری کے بعد ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے باضابطہ طور پر پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ چیئرمین میپکو بورڈ نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک دے دیا فتنۃ الخوارج ؛ معصوم بچوں، شہریوں اور تعلیم و امن کے سب سے بڑے دشمن دہشتگردوں کی مالی معاونت کےلئے پختونخوا سے بھاری مقدار میں سونے کی افغانستان اسمگلنگ اگر خاتون کو جنات نے غائب کیا ہے تو انہیں بھی فریق بنانا چاہیے تھا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سرکاری ملازم پر تشدد کا مقدمہ: فرحان غنی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سعودی عرب سے گرفتار اسلام آباد ایف آئی اے میں مطلوب
پڑھیں:
کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
کراچی:شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی جس کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت یاسر خان کے نام سے کی گئی ہے اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کا ایک ساتھی ادریس پولیس کارروائی کے دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس اس وقت ادریس کی تلاش میں ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
زخمی ملزم یاسر خان سے پولیس نے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔