کراچی:شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں دو زخمی حالت میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

پہلا مقابلہ ڈاکس تھانے کی حدود میں ماری پور مچھر کالونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک علی زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم ضیاءالرحمان کو تھانے منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

دوسرا مقابلہ گلبرگ پولیس نے کریم آباد اپوا کالج کے قریب کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان گرفتار کیے گئے۔

گرفتار ملزمان میں سے فیض عباسی کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم سراج تھانے منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران بھی پستول، متعدد موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل قبضے میں لی گئی ہے۔ دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: منتقل کیا گیا

پڑھیں:

کراچی: ڈیفنس سے 6 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے 6 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق 6 ملزمان پولیس کی وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے پکڑے گئے، اس موقع پر ملزمان نے پولیس اہلکار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے وردیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وردی کا ناجائز استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کرڈالا، 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: ڈیفنس سے 6 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • لاہور: سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے زیرِ حراست 2 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، درخشاں پولیس مقابلے میں زخمی ملزم جناح اسپتال سے گرفتار
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • بیوپاریوں سے 95 لاکھ کی ڈکیتی، حساس ادارے کی کارروائی میں 2 پولیس اہلکار سمیت 5 ڈاکو گرفتار
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: مویشی بیوپاریوں سے 1 کروڑ لوٹنے والے پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں گھر کے باہر کھیلتی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار