پڈعیدن اورمورو میں 2پولیس مقابلے، 2زخمی سمیت 3ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) پڈعیدن اور مورو میں دو پولیس مقابلے، سنگین مقدمات میں متلوب دو زخمیوں سمیت تین ڈاکو گرفتار، کلاشنکوف،پستول راونڈ برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن پولیس کا دوران گشت پھل لنک روڈ پر واردات کے ارادے سے کھڑے ڈاکووں سے مقابلہ ہو گیا جوابی فائرنگ میں ایک زخمی سمیت 02 ڈاکو گرفتار، ایک ساتھی فرار۔زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت راجہ ولد گل محمد دستی جب کہ دوسرے کی شناخت معشوق دستی کے نام سے ہوئی.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
فوٹو اسکرین گریب
کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں کالا پل روڈ پر واٹر ٹینکر نے کار کو ٹکر ماردی، بے قابو ٹینکر نے رکشہ و موٹرسائیکل کو بھی ٹکر مار کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں کار سوار دو خواتین، رکشہ ڈرائیو اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔