City 42:
2025-11-12@19:39:00 GMT

مسافربس کو حادثہ ؛ ایک خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق ،20 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

سٹی 42: لاہور سے اسلام آباد جانے والی نجی مسافر کمپنی کی بس موٹر وے انٹر چینج بھیرہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بس حادثہ میں ایک خاتون  سمیت 3 مسافر جاں بحق ، 20 زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق مبینہ طور ہر حادثہ ڈرائیور کے سوجانے کی بنا پر پیش آیا۔مسافر بس بے قابو ہو کر آگے جاتے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد درخت سے ٹکرا گئی۔
حادثہ میں بس ڈرائیور اور بس ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہوگئے ،ایک مسافر نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
حادثہ میں جاں بحق اور زخمی مسافروں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا،حادثہ میں دو خواتین سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوۓ۔ مسافر بس کو لاہور سے اسلام اباد جاتے ہوۓ موٹر وے انٹر چینج بھیرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سکھرسول اسپتال،پیڈسٹر فیس گرنے سے مریض خاتون شدید زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-05-1
سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر سول اسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں غفلت اور لاپرواہی کا ایک اور سنگین واقعہ، جہاں اسپتال کے میڈیکل یونٹ ون میں زیرِ علاج 60 سالہ خاتون کے اوپر اچانک پیڈسٹر فین گرنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں، سرحد کے گاؤں عمر ڈرھو کی رہائشی ضعیف العمر خاتون فاطمہ علاج کی غرض سے سکھر سول اسپتال کے میڈیکل یونٹ ون میں داخل تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، اچانک وارڈ کی چھت سے نصب پیڈسٹر فین تیز آواز کے ساتھ خاتون کے اوپر آ گرا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئیں اور وارڈ میں موجود دیگر مریضوں اور تیمارداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال عملے نے آپریشن تھیٹر منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق فاطمہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے سر اور چہرے پر گہری چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ حرکت میں آگئی اور متعلقہ یونٹ کے انچارج کو واقعے کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پرانے وارڈز میں لگے برقی آلات کی حالت خستہ ہے، اور اس سے قبل بھی متعدد بار انکی مرمت یا تبدیلی کیلیے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے، تاہم کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔عوامی حلقوںنے سول اسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی انکوائری کرائی جائے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • موٹر وے ، مسافر بس ، ٹرک میں تصادم، ڈرائیور، ہوسٹس سمیت 3 افراد جاں بحق،25مسافر زخمی
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بڑے ہوائی اڈوں پرمتعدد پروازیں منسوخ، مسافر پریشان
  • اسلام آباد کچہری کے باہر زوردار دھماکا،9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • سلوواکیہ : ٹرینوں کے تصادم میں 20مسافر زخمی
  • محرابپور،ٹریفک حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے
  • سکھرسول اسپتال،پیڈسٹر فیس گرنے سے مریض خاتون شدید زخمی
  • بلوچستان میں 3روز کے لئے مسافر بس سروس معطل
  • سلواکیہ میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی، درجنوں مسافر زخمی
  • راولپنڈی : خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی