شہدادپور: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار، ایک ڈاکو زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہدادپور(نمائندہ جسارت) مبینہ پولیس مقابلے میں دو مسلح ڈاکو گرفتارتفصیلات کے مطابق شہدادپور پولیس نے واپڈا روڈ پر چانڈیا موڑ کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو مسلح ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایچ او شہدادپور محمد اسلم بلو کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تین مسلح مشتبہ افراد جرم کی نیت سے علاقے میں موجود ہیں، جس کے بعد پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کے پہنچنے پر مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت قاضی احمد (موجودہ رہائشی بھٹ شاہ) کے علی رضا بھٹی ولد غلام نبی اور بھکر جمالی کے میر حسن ولد جام جمالی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں کی ٹانگوں میں گولیاں لگیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شدہ ڈاکوؤں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں
پڑھیں:
اسٹیل مل پل پر ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، تفتیشی افسران بھی لُٹ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند، دن دہاڑے پولیس کے شعبہ تفتیش کے افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے۔ ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق کے مطابق ہفتے کی دوپہر تقریباً دو بجے سب انسپکٹر نظام لغاری اور اے ایس آئی عزیز سادہ لباس میں اسٹیل مل پل پر موجود تھے، وہ موٹر سائیکل روک کر اپنے موبائل فون سے کال کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو نمودار ہوئے اور اسلحہ کے زور پر ان کے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ افسران کے لُٹنے کی واردات نے علاقے میں سیکورٹی کے تمام تر دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ پولیس کے اپنے تفتیشی افسران دن دہاڑے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر رہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ انویسٹی گیشن ٹیم موبائل فون کی لوکیشن اور دیگر شواہد پر کام کر رہی ہے، جلد ہی ڈاکوؤں کا سراغ لگا لیا جائے گا۔ دوسری جانب بن قاسم پولیس نے واردات کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔