---فائل فوٹو

لیہ میں دو ڈاکوؤں کی آئل ٹینکر لوٹنے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر آئل ٹینکر کی زد میں آ کر ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ فتح پور کی حدود میں وکیل والا کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر کی زد میں آ کر ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آئل ٹینکر

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا

فائل فوٹو 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے خوارجیوں کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا، بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں نے 7 اور 8 اگست کی رات کو افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارجیوں کی نقل وحرکت کا پتا لگایا۔ سیکیورٹی فورسز نے موثر طور پر بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔

مارے گئے خوارجیوں کے قبضے سے  بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: ایک پولیس اہلکار کو شہید،2 کو زخمی کرنے والا تیسرا ڈاکو بھی مقابلے میں مارا گیا
  • سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا
  • ژوب میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 خوارج ہلاک
  • کندیاں: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 2 ملک دشمن ہلاک، 6 فرار
  • پھولنگر:سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ، اہلکار زخمی
  • کراچی، نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
  • گوجرانوالہ: پولیس مقابلے میں 3 افراد ہلاک، 1 اہلکار جاں بحق
  • کراچی ایئرپورٹ، سنگین جرائم میں ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام
  • قطر فرار کی کوشش ناکام، اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ پر دھر لیا گیا
  • کراچی، اورنگی سو کوارٹر پاسبان چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک