رواں سال شہر قائد میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد رینجرز اہلکاروں سے مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، اس سال کراچی میں دوران ڈکیتی جاں بحق شہریوں کی تعداد 70 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ شفیق موڑ پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری پیٹ میں ایک گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ایک نوجوان دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، دونوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، بعد ازاں نوجوان کو تشویش ناک حالت میں عباسی سے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ سے جاں بحق مقتول بزرگ شہری کی شناخت 60 سالہ اعجاز اور زخمی نوجوان کی شناخت 26 سالہ حماد کے نام سے کی گئی۔

مقتول بزرگ شہری اعجاز نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے سی فور کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر تھے اور گھر کے واحد کفیل تھے، جبکہ زخمی نوجوان مقتول بزرگ شہری کا ہیلپر تھا۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز افسران و اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے کرائم سین ڈیپارٹمنٹ کو بھی شواہد اکٹھا کرنے کے لیے طلب کرلیا۔ ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے ایک ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، گرفتار ملزم سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل قبضے میں کرلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال شہر قائد میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دو گروہی تصادم کے واقعات میں 4 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں چار افراد زخمی ہو گئے، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پیش آیا، جہاں دو مخالف گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں میں 30 سالہ نوید، 20 سالہ ظہیر حسین اور عدنان شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد بلاک Q میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 32 سالہ شخص مارکرس زخمی ہوا۔ اُسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: رینجرز اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے دوران گولی لگنے سے بزرگ جاں بحق، نوجوان زخمی
  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں، دو زخمی ڈاکوؤں سمیت 7 ملزمان گرفتار
  • کراچی: ڈبو گیم کے دوران جھگڑا، فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد زخمی
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو زخمی ڈاکو گرفتار
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو زخمی ڈاکو گرفتار، ایک فرار
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دو گروہی تصادم کے واقعات میں 4 افراد زخمی
  • اندھی گولی سے خاتون اور بچہ زخمی
  • کراچی؛ بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: واردات کے دوران باپ کو بچوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک