رحیم یار خان: سکھرملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کا حملہ، 4 مسافر زخمی، ٹریفک معطل
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) سکھر-ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کے حملے کے بعد موٹروے پولیس نے اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے راستہ بند کر دیا۔
رات گئے ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بس کلینر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دو افراد براہِ راست گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ دو دیگر فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے، جس سے موٹروے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
ماسکو:یوکرین نے روس کی بحیرہ اسود میں مرکزی بندرگار تاؤپسے پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹرمینل اور دو غیرملکی جہازون کو نقصان پہنچا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ تاؤپسے میں ہونے والے حملے میں دو غیرملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں بحیرہ اسود میں روس کے بڑے آئل ٹرمینلز میں سے ایک ہے اور حملے میں اس ٹرمینل پر آگ بھڑک اٹھی۔
روس کے کراسنڈور ریجن کے ایمرجنسی آپریشنل ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تاؤپسے بندرگاہ پر ڈرون حملہ رات کو ہوا جہاں موجود دو غیرملکی جہاز نشانہ بنے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جہاز کا عملہ سمیت وہاں کام کرنے والے دیگر افراد محفوظ ہیں لیکن بندرگاہ کی عمارت اور ٹرمینل کا انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی اور یوکرینی ٹیلی گرام چینلوں میں مختلف ویڈیوز میں دیکھایا گیا ہے، جس میں ٹرمینل میں تیل کے ٹینکر میں آگ لگی ہوئی ہے۔
ادھر یوکوین کی اندرونی سیکیورٹی سروس ایس بی یو کے عہدیدار نے بتایا کہ یوکرین کی فورسز نے تاؤپسے آئل ٹرمینل پر ڈورن حملہ کیا، 5 ڈرونز نے ایک آئل ٹینکر، لوڈنگ انفرا اسٹرکچر اور پورٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق تاؤپسے بحیرہ اسود میں آئل ٹرمینل اور روزنیفٹ آئل ریفائنری کا مرکز ہے، جس کو یوکرین نے رواں برس کئی مرتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔