کرک، گشت پر مامور پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کا ضلع کرک ایک بار پھر دہشت گردی کی لرزہ خیز واردات سے گونج اٹھا، جہاں بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا۔
خوفناک حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او عمر نواز اور دو بہادر کانسٹیبل شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔
ترجمان کرک پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایس ایچ او عمر نواز اپنے دو ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے۔
دہشت گردوں نے گھات لگا کر پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے گاڑی مکمل طور پر چھلنی ہو گئی اور تینوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔