پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نے کیس خارج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز

لندن (سب نیوز)مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف مبینہ ریپ کا کیس خارج کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حیدر علی کے خلاف ریپ کیس ناکافی شواہد کی وجہ سے خارج کیا گیا۔ ریپ کے الزام سے بری ہونے والے حیدر علی کو آئندہ چند گھنٹوں میں پاسپورٹ بھی واپس مل جائیگا۔
حیدر علی کے خلاف کیس ختم ہونے کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آسکیں گے اور جا سکیں گے۔پولیس نے حیدر علی کے خلاف تحقیقات کے لیے اضافی وقت لیا لیکن کرکٹر کے خلاف کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔حیدر علی کو پولیس نے ایک لڑکی کی طرف سے ریپ کے الزامات عائد کیے جانے کے دو ہفتوں کے بعدگرفتار کیا تھا۔
مانچسٹر پولیس کے مطابق 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی اور زیادتی کا واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا تھاکہ واقعے کے الزام میں 24 سال کے نوجوان کو گرفتار کیا گیا اور واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک ملزم کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی شروع کر دی ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی شروع کر دی کون کون سی سیاسی شخصیات کس شوگر مل میں حصے دار ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر دریائے راوی کے کنارے غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت ،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک گرفتار فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027تک آرمی چیف رہیں گے، رانا ثنا اللہ پاکستان نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 105ٹن امدادی سامان روانہ کردیا راولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم نجی اکیڈمی کا پرنسپل گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مانچسٹر پولیس حیدر علی پولیس نے

پڑھیں:

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں محمود الرشید کی ضمانت خارج کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ کیس کی سماعت جج منظر علی گل نے کی۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ میاں محمود الرشید 9 مئی واقعات میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ملزم ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکایا بلکہ فسادات پر بھی اکسایا۔ پراسیکیوشن نے یہ بھی مؤقف اپنایا کہ میاں محمود الرشید کے خلاف 9 مئی سے متعلق چار الگ الگ مقدمات میں سزا سنائی جاچکی ہے، اور ان فیصلوں میں ان کے جرم کو ثابت قرار دیا جاچکا ہے۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چونکہ ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے شواہد موجود ہیں اور پہلے ہی انہیں مختلف مقدمات میں سزا دی جاچکی ہے، اس لیے ضمانت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

یوں میاں محمود الرشید کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت نہ مل سکی اور وہ قانونی طور پر مزید مشکلات میں گھر گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
  • شادی میں تاخیر پاکستانی خواتین کو موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت
  • پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی 
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی
  • اقوام متحدہ نے رپورٹ میں اسرائیلی قیادت پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کردیا
  • عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں محمود الرشید کی ضمانت خارج کردی
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی