اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھی جائے گی۔

بلاول بھٹو نے بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے اور لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر ایف سی اہلکاروں کے حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

پی پی پی چیئرمین نے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں اور لکی مروت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمی اہلکاروں و شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی ریلی پر ہونے والے دھماکے کی بھی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، متاثرہ خاندانوں اور بی این پی (ایم) کی قیادت سے تعزیت کرتا ہوں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو ہونے والے انہوں نے

پڑھیں:

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
  • سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب