انتہا پسندی و دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فورسز کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے، بلاول
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔
بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے اور لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنانے پر ایف سی اہلکاروں کے عزم و جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
بلاول بھٹو نے دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور لکی مروت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
پی پی پی چیئرمین نے اس موقع پر انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی ریلی میں ہونے والے دھماکے کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور بی این پی(ایم) کی قیادت سے تعزیت کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث دہشتگرد جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔
انہوں نے حکومت بلوچستان کو ہدایت کی کہ واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو ہونے والے انہوں نے
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔