اسرائیل کے سیکڑوں ریزرو فوجیوں کا غزہ آپریشن میں شامل ہونے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیل کے سیکڑوں ریزرو فوجیوں نے غزہ شہر پر قبضے کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈیوٹی پر جانے سے انکار کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں پریس کانفرنس کے دوران فوجیوں نے کہا کہ ہم نیتن یاہو کی جنگ کو غیر قانونی سمجھتے ہیں اور اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری تعداد 365 سے زائد ہے اور یہ مسلسل بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ غزہ پر قبضہ نہ صرف یرغمالیوں بلکہ فوجیوں اور عام شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دے گا، جبکہ موجودہ حکومت اپنی سیاسی بقا کے لیے اس جنگ کو طول دے رہی ہے۔
ریزرو فوجیوں کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی سے انکار ہمارا محب وطن فریضہ ہے اور ہم اپنے رہنماؤں سے جواب طلب کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر قبضے کے لیے 10 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کر رکھا ہے۔
Post Views: 8.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریزرو فوجیوں
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔